ETV Bharat / entertainment

Aamir Khan Visits Golden Temple: لال سنگھ چڈھا کی کامیابی کی دعا مانگنے عامر خان، گولڈن ٹیمپل پہنچے - عامر خان لال سنگھ چڈھا کی کامیابی کی دعا

فلم لال سنگھ چڈھا کی کامیابی کے لیےدعا مانگنے کے لیے عامر خان نے 'گولڈن ٹیمپل' پہنچے۔ واضح رہے کہ یہ فلم کل یعنی 11 اگست کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔Aamir Khan Visits Golden Temple

لال سنگھ چڈھا کی کامیابی کی دعا مانگنے عامر خان 'گولڈن ٹیمپل پہنچے

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 11:24 AM IST

عامر خان ان دنوں زور و شور سے اپنی آئندہ فلم 'لال سنگھ چڈھا' تشہیر کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اداکار نے اپنی فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل آج امرتسر میں واقع سکھوں کے مقدس مقام' گولڈن ٹیمپل' پہنچے اور فلم کی کامیابی کے لیے دعائیں مانگی۔Aamir Khan Visits Golden Temple

فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے دوران بھی عامر خان نے کئی بار سچکھنڈ شری دربار صاحب میں حاضری دی ہے اور اب فلم کی کامیابی کے لیےدعا مانگنے کے لیے اداکار نے ایک بار پھر 'گولڈن ٹیمپل' کا دورہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ فلم 11 اگست کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔اس دورے کے دوران عامر خان نے وہاں موجود لوگوں کے ساتھ تصویریں بھی کھینچائی۔

وہیں لال سنگھ چڈھا کی تشہیر کے دوران لال سنگھ چڈھا کو کئی تنازعات کا شکار بنایا گیا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا میں 'لال سنگھ چڈھا' کے خلاف بائیکاٹ کی مہم چل رہی تھی۔ بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے والے سوشل میڈیا صارفین عامر کی 2015 کی انٹرویو کا حوالہ دے رہے ہیں، جس میں اداکار نے کے کہا تھا کہ ملک کے حالات کا اثر اتنا برا ہوا ہے کہ ان کی اہلیہ نے انہیں ایک بار کہا تھا کہ ان حالات میں کسی دوسرے ملک چلے جاتے ہیں۔

لال سنگھ چڈھا کی کامیابی کی دعا مانگنے عامر خان 'گولڈن ٹیمپل پہنچے

عامر خان کی اس فلم کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس فلم کے بائیکاٹ کی کئی پوسٹس وائرل ہو رہے ہیں، وہیں عامر نے اس بائیکاٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اور لوگوں سے ان کی فلم دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی لال سنگھ چڈھا میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور خان بھی ہیں۔ یہ فلم ٹام ہینکس کی مشہور فلم فاریسٹ گمپ کا ہندی ریمیک ہے۔ یہ 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں:Laal Singh Chaddha: فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز سے قبل عامر خان کی اڑی نیند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.