ETV Bharat / elections

چھٹے مرحلے کے لیے انتخابی تیاری مکمل - الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے چھٹے مرحلے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ بین الاقوامی اور ریاستی سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : May 9, 2019, 11:56 PM IST

ریاست بہار کی دارالحکومت پٹنہ میں 12 مئی کو آٹھ پارلیمانی حلقوں میں ہونے والے چھٹے مرحلے کے پارلیمانی انتخاب کی تیاریاں ریاستی الیکشن کمشن نے مکمل کر لی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

چھٹے مرحلے میں آٹھ پارلیمانی سیٹوں پر انتخاب ہونے ہیں، جن میں 1 کروڑ 38 لاکھ 2 ہزار 576 رائے دہندگان ہیں جبکہ 13 ہزار 973 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں 127 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

جوائنٹ چیف الیکٹرول آفیسر پروین کمار گپتا نے بتایا کہ چھٹے مرحلے میں127 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں اس مرحلے میں آٹھ پارلیمانی حلقوں میں انتخاب ہونے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرحلے میں گوپال گنج رائے دہندگان اور حلقہ کے اعتبار سے سب سے بڑا پارلیمانی حلقہ ہے جبکہ مغربی چمپارن اس کے مقابلے میں سب سے چھوٹا ہے۔

اس مرحلے میں مشرقی چمپارن اور مغربی چمپارن کی سرحدیں پڑوسی ملک نیپال سے متصل ہیں، اس لیے ان علاقوں میں سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

وہیں ان سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ سیوان کی سرحدیں اترپردیش سے متصل ہیں، ان کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

ان تمام علاقوں میں پیرا ملٹری فورس اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

Intro:12 مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخاب کی تیاریاں الیکشن کمیشن نے مکمل کرلی ہیں بین الاقوامی اور ریاستی سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے اس مرحلے میں آٹھ پارلیمانی سیٹوں پر انتخاب ہونا ہے جن میں 1 کروڑ 38 لاکھ 2 ہزار 576 رائے دہندگان 13 ہزار 973 پولنگ مراکز پر حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اس مرحلے میں 127 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں

Body:پٹنہ ریاست میں 12 مئی کو آٹھ پارلیمانی حلقوں میں ہونے والے چھٹے مرحلے کے پارلیمانی انتخاب کی تیاریاں ریاستی الیکشن کمشن نے مکمل کر لی ہے اس مرحلے میں کچھ پارلیمانی حلقوں کی سرحدیں نیپال یوپی لگی ہوئی ہے جنہیں سیل کر دیا گیا ہے
جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر پروین کمار گپتا نے بتایا کہ چھٹے مرحلے میں127 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں اس مرحلے میں آٹھ پارلیمانی حلقوں میں انتخاب ہونا ہے اس مرحلے میں 1 کروڑ 38 لاکھ 2 ہزار 576 رائے دہندگان 13 ہزار 973 پولنگ مراکز پر حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اس مرحلے کے لیے کنٹرول یونٹ اور وی وی پیٹ 13 ہزار 973 قائم کیے گئے ہیں جبکہ بیلٹ یونیک 20 ہزار 844 قائم کیے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس مرحلے میں گوپال گنج رائے دہندگان اور حلقہ کے اعتبار سے سب سے بڑا پارلیمانی حلقہ ہے جبکہ مغربی چمپارن اس کے مقابلے میں سب سے چھوٹا
جنات پارلیمانی حلقوں میں انتخاب ہونا ہے ان میں والمیکی نگر مغربی چمپارن مشرقی چمپارن شیوہر ویشالی گوپال گنج سیوان اور مھراج گنج شامل والمیکی نگر اور رام نگر اسمبلی حلقہ میں ویشالی پارلیمانی حلقہ کے مینہ پور پارو اور صاحب گنج اسمبلی حلقہ میں انتخاب صبح سات بجے سے شام کے چار بجے تک ہوگا جبکہ اس کے علاوہ باقی تمام حلقوں میں انتخاب کا وقت صبح سات بجے سے شام کے چھ بجے تک رکھا گیا ہے

Conclusion:اس مرحلے میں مشرقی چمپارن مغربی چمپارن کی سرحدیں پڑوسی ملک نیپال سے لگی ہوئی ہے اس لیے ان علاقوں میں سخت نگرانی کی جا رہی ہے ان سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ سیوان شوہر کی سرحدیں یوپی سے سٹی ہوئی ہیں ان کو بھی سیل کردیا گیا ہے ان تمام علاقوں میں پارہ ملٹری فورس اور پولیس اہلکاروں کو بھیج دیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے غیرجانبدارانہ طور پر صاف شفاف انتخاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.