ETV Bharat / elections

'بی جے پی نے کشمیر میں قیام امن کے لیے ممکنہ اقدامات کیے ہیں'

بی جے پی اقلیتی سیل کے قومی صدر سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت

عبدالرشید انصاری، قومی صدر، بی جے پی اقلیتی سیل
author img

By

Published : Apr 5, 2019, 6:53 PM IST

Updated : Apr 5, 2019, 6:59 PM IST

بی جے پی اقلیتی سیل کے قومی صدر عبدالرشید انصاری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان تمام واقعات کی مذمت کی ہے جس میں اقلیتی طبقات کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

مسٹر انصاری نے بی جے پی کے دور اقتدار میں دیگر طبقات کے ساتھ مسلم طبقے کی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر موقع پر بی جے پی نے مسلم طبقے کی تعلیمی و اقتصادی ترقی پر توجہ دی ہے۔

انھوں نے ہجومی تشدد کے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور پارٹی نے ان واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کو ڈانٹ پلائی ہے۔

عبدالرشید انصاری، قومی صدر، بی جے پی اقلیتی سیل

کشمیر میں امن کے متعلق بات کرتے ہوئے عبد الرشید انصاری نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ممکنہ طور پر کشمیر میں امن کے قیام کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے محبوبہ مفتی کی پارٹی سے شراکت کرتے ہوئے حکومت قائم کی تھی تاہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر بی جے پی کو اپنی حمایت واپس لینے پڑی لیکن بی جے پی ہمیشہ کشمیر میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے کوشش جاری رکھے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Apr 5, 2019, 6:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.