مانڈیا: کرناٹک کے ضلع مانڈیا میں ایک خاتون چار دنوں سے اپنی بیٹی کی لاش کے ساتھ رہ رہی تھی۔ پیر کو بدبو کی وجہ سے معاملہ سامنے آیا تو پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا۔ Mother spends four days with daughter dead body
یہ دل دہلا دینے والا واقعہ مانڈیا کے ہلاہلی جھیل علاقے کی نیو تمل کالونی میں پیش آیا جہاں کی رہنے والی ناگمہ کی 30 سالہ بیٹی کی جمعرات کے روز موت ہوگئی اور ناگمہ نے بغیر کسی کو بتائے چار دن تک لاش کے ساتھ ایک ہی گھر میں بیٹھی رہی۔
جب لاش سے بدبو آنے لگی تو پڑوسیوں نے سمجھا کہ کہی چوہا مرگیا ہوگا، بعد میں پڑوسیوں کا شک ناگمہ کے گھر پر گیا جہاں بدبو کی وجہ سے بری حالت تھی۔ تلاش کرنے پر پتہ چلا کہ ماں بیٹی کو پچھلے چار دنوں سے کسی نے نہیں دیکھا ہے۔ لوگوں نے اس کے گھر میں آواز لگائی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔
اس دوران مکسر کی مرمت کے لیے آئے ایک شخص نے جب ناگمہ کے گھر کا دروازہ توڑا تو گھر کا اندرونی منظر دیکھ کر مقامی لوگ دنگ رہ گئے۔ ناگمہ اپنی مردہ بیٹی روپا کی لاش کے ساتھ بیٹھی تھی۔ یہ دیکھ کر لوگ بھی ڈر گئے اور وہ مشرقی تھانے پہنچے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد سے لعش کو مردہ خانہ بھجوایا۔ Mother spends four days with daughter dead body
مزید پڑھیں:
متوفی 30 سالہ روپا ہوم گارڈ کے طور پر کام کرتی تھی۔ چند ماہ قبل اس کو کسی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا۔ تاہم اس نے حال ہی میں اپنے محکمہ کو ایک خط لکھ کر ڈیوٹی پر واپس آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ روپا کی شادی 10 سال پہلے ہوئی تھی۔ وہ 5 سال قبل اپنے شوہر اور دو بچوں سے کچھ خاندانی مسائل کی وجہ سے الگ ہوگئی تھی اور اپنے شوہر سے طلاق کے بعد اپنی ماں کے ساتھ رہ رہی تھی۔
ماں بیٹی دونوں کو کچھ دنوں سے شراب کی لت لگ گئی تھی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان کسی نہ کسی وجہ سے جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ ہونے کے بعد لوگوں کے ذہن میں کچھ غلط ہونے کا شبہ ظاہر ہوا اور آخر کار صورتحال اس وقت سامنے آئی جب پیر کو گھر کا دروازہ توڑا گیا۔ روپا کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ لاش مردہ خانے بھجوا دی گئی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد حقیقت سامنے آئے گی۔