گجرات کے مہسانہ ضلع کے کیڈی علاقے میں رونما ہونے والے اس دل سوز واقعہ نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق خاندان میں پہلے سے ایک بیٹی ہونے کے بعد دوسری بیٹی کی پیدائش کے ایک ماہ بعد ہی اسے قتل کر دیا گیا۔
ضلع مہسانہ کے شہر کاڈی کے کرن نگر روڈ پر راھ بھومی فلیٹ میں رہنے والے خاندان نے اپنی ایک ماہ کی بیٹی کا محض اس لیے قتل کر دیا کیوں کہ ان کے گھر میں پہلے ہی ایک بیٹی تھی اور وہ مزید ایک بیٹی کی پیدائش نہیں چاہتے تھے۔
اس معاملے میں پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مہلوک لڑکی کے اہلخانہ نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے اسے قدرتی موت بتایا تھا لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ساری حقیقت واضح ہوگئی۔
ایک جانب حکومت بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کا نعرہ دیتی ہے تو وہیں دوسری جانب اس طرح کے واقعات کر قدغن لگانے میں حکومت ناکام ہے اور ابھی بھی بیٹیوں کا قتل ہورہا ہے۔