ریاست آندھرپردیش کے وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقہ میں گزشتہ شب تقریبا 70 افراد مردہ جانور کا گوشت کھانے کے بعد بیمار پڑگئے۔
ان افراد میں سے 6کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جن کو پاڈیرو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر کا علاج مقامی پبلک ہیلتھ سینٹر میں کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق متاثرین کا تعلق قبائلی طبقہ سے ہے اور ان افراد کت بارے میں بتایا جاتا ہے کہ مردہ گائے کا گوشت کھایا اور پھر بعد ازاں پیٹ میں درد، الٹیوں اور اسہال کی شکایت کی، ان متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
اطلاع موصول ہوتے ہی پاڈیرو کی رکن اسمبلی بھاگیہ لکشمی نے جمعرات کی صبح اسپتال پہنچ کر ان بیمار افراد کی عیادت کیں اور ڈاکٹرز سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے ان کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔