ETV Bharat / city

آندھراپردیش: انکاؤنٹر میں 6 ماؤنواز ہلاک - آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم کی اہم خبر

آندھرا پردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم میں پولیس کے ساتھ پیش آئے انکاؤنٹر میں 6 ماؤنواز ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدہ ماؤنوازوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ انکاونٹر ضلع کے ممپاگاؤں کے قریب پیش آیا۔

آندھراپردیش: انکاؤنٹرمیں 6 ماؤنواز ہلاک
آندھراپردیش: انکاؤنٹرمیں 6 ماؤنواز ہلاک
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 2:22 PM IST

سکیورٹی فورسز نے انکاؤنٹر کے مقام سے اے کے 47، سیلف لوڈنگ رائفل، سیمی آٹومیٹک کاربائن، تین 303 رائفلس اور دیسی ساختہ ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ ان ماؤنوازوں کی شناخت ابھی نہیں ہوپائی ہے۔ تاہم ان میں ایک سینئر کیڈر کا ماؤنواز شامل تھا جس کے پاس اے کے 47 رائفل تھی۔

ان ہلاک شدہ ماؤنوازوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ممپا پولیس اسٹیشن کی حدود میں تلاشی مہم کے دوران گرے ہونڈس کی ٹیموں کے ساتھ ماؤنوازوں کی لڑائی شروع ہوئی۔ کچھ وقت تک گرے ہونڈس کی ٹیموں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔

سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے رک جانے کے بعد لاشوں کو برآمد کیا۔ کئی ماؤنواز زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان ہلاک ہونے والے ماؤنوازوں میں دو کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔ اس علاقہ کی فضائی نگرانی ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ آیا مزید ماؤنواز تو یہاں روپوش نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.