ETV Bharat / city

بنارس: حضرت علیؓ ابن ابی طالب کے یوم پیدائش پر جلوس کا اہتمام - بنارس میں حضرت علیؓ ابن ابی طالب کے یوم پیدائش پر جلوس

بھارت کے مذہبی شہر بنارس میں حضرت علیؓ ابن ابی طالب کے یوم پیدائش پر جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ درگاہ فاطمان میں ’حضرت علیؓ اور سماجی انصاف‘ کے عنوان پر ایک سمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف مذاہب کے رہنما شرکت کریں گے۔

rally on the birthday of hazrat ali ibn abi talib in varanasi
بنارس: حضرت علیؓ ابن ابی طالب کے یوم پیدائش پر جلوس کا اہتمام
author img

By

Published : Feb 26, 2021, 4:06 PM IST

آج 13 رجب کو جہاں دنیا میں حضرت علیؓ ابن ابی طالب کے یوم پیدائش کے موقع پر جلوس اور محفلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے وہیں، بھارت کے مذہبی شہر بنارس میں بھی میداگن پر واقع ٹاؤن ہال سے درگاہ فاطمان تک جلوس کا اہتمام کیا گیا۔

بنارس: حضرت علیؓ ابن ابی طالب کے یوم پیدائش پر جلوس کا اہتمام

اس موقع پر شیعہ رہنما فرمان حیدر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کی پیدائش کے موقع پر آج بنارس کی سڑکوں پر ہم لوگ جلوس کی شکل میں باہر آئے ہیں اور عوام کو یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ حضرت علیؓ کی زندگی پوری انسانیت کے لیے نمونہء عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ نے اپنی پوری زندگی غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے گزاری۔ سرمایہ داروں اور صاحب ثروت سے قطع نظر سادگی کی زندگی گزار کر کائنات کے لیے اہم پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا حضرت علیؓ نے انصاف پر زیادہ زور دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت علیؓ کی سیرت پر بعض مصنفین نے انصاف کے پہلو کو خصوصی طور پر اجاگر کیا ہے۔ فرمان حیدر نے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچنے کے بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اس وبا سے تمام لوگوں کو محفوظ و مامون رکھے۔

اس موقع پر بنارس ٹاون ہال میداگن سے جلوس نکالا گیا۔ جب یہ جلوس گرودوارے پر پہنچا تو گرودوارہ انتظامیہ نے جلوس کا استقبال کیا اور پھول کے گلدستے بھی پیش کیے۔ اس کے بعد جلوش نئی سڑک سے ہوتے ہوئے درگاہ فاطمان کی جانب روانہ ہوا۔ ساتھ ہی مختلف مذہبی رہنماؤں نے جلوس کا استقبال کیا اور گنگا جمنی تہذیب کی بہترین مثال پیش کی۔

اس جلوس میں معروف شیعہ عالم دین مولانا ندیم، فرمان حیدر شفق عباس رضوی سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کیا۔

اس کے علاوہ درگاہ فاطمان میں ’حضرت علیؓ اور سماجی انصاف‘ کے عنوان سے سمینار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مختلف مذاہب کے رہنما خصوصی طور پر سنکٹ موچن مندر کے مہنت وشنبھر ناتھ ،مولانا حسین حبیبی چرچ اور گرودوارے کے رہنما شامل ہوں گے۔

اس جلوس میں گنگا جمنی تہذیب کی بھی بہترین عکاسی دیکھنے کو ملی۔ اس میں متخلف مسالک و مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ 13 رجب کی تاریخ حضرت علیؓ ابن ابی طالب کی یوم ولادت سے منسوب ہے۔ آج ہی کے دن اللہ کے گھر یعنی خانہ کعبہ میں حضرت علیؓ کی پیدائش ہوئی اور خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی آغوش مبارک میں آنکھ کھولی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.