ETV Bharat / city

جمعیت علماء بنارس کے نئے ٹرم کے عہدیداران کا انتخاب مکمل، آگے کا یہ منصوبہ - jamiat ulama banaras president news in urdu

نئے منتخب صدر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جمعیت کے مستقبل پلان کے بارے میں بتایا کہ بنارس میں طلباء کی تعلیم پر زور دیا جائے گا۔

jamiat ulama banaras president announce future plans

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 11:05 PM IST

فروری کو ملک گارڈن بجرڈیہہ میں جمعیت علماء بنارس کی مجلس منتظمہ کا اجلاس بسلسلہ انتخاب عہدیداران جمعیت علماء بنارس منعقد ہوا ، جس کی صدارت جمعیت علماء بنارس کے موجودہ صدر الحاج عبدالمالک نے کی۔

ویڈیو

صوبائی جمعیت سے مشاہد کی حیثیت سے حضرت مولانا عبدالرب اعظمی صدر جمعیت علماء اُتر پردیش موجود رہے۔ نظامت کے فرائض مولانا عمار یاسر نعمانی نے انجام دیے۔

پروگرام کا آغاز مولانا ذکوان حارث کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مولانا محمد قاسم صاحب قاسمی نے دربار رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ جمعیت یوتھ کلب بنارس کے روور عفان مغنی نے ترانا جمعیت پڑھا۔

میٹنگ کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ اس میٹنگ میں جمعیت علماء بنارس کے سرپرست اعلیٰ حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی آن لائن شریک ہوئے اور حضرت نے سامعین کو آن لائن خطاب بھی کیا۔ انہوں نے ماضی قریب میں جمعیت علماء بنارس کی جانب سے کی گئی خدمات کا تذکرہ کرکے فرمایا کہ مرکزی جمعیت کے اکابرین بھی اس کے معترف ہیں کہ جمعیت علماء بنارس ہندوستان کی فعال اور متحرک جمعیتوں میں سے ایک ہے۔ اسکے بعد مولانا محمد قاسم قاسمی کی تمہیدی گفتگو ہوئی جس میں آپنے آج کے جمع ہونے کے مقصد کو بیان کیا اور جمعیت کے اغراض و مقاصد کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔ آپ نے کہا کہ عبادات اور خدمت خلق کے مجموعہ کا نام سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔

مولانا نے کہاکہ جمعیت علماء کی قیادت اپنے قیام کے زمانے سے تا حال ان ہاتھوں میں رہی ہے جس نے ہر زمانہ میں ملت اسلامیہ ہند کو درپیش چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور ہر مسئلے میں جذباتیت سے اُوپر اٹھ کر ملت کی صحیح رہنمائی کا فریضہ انجام دیا ہے۔ اس کے بعد مولانا عبدالرب اعظمی جو مشاہد کی حیثیت سے موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت کا ہر ہر کام عین دین ہے۔ جمعیت علماء کی قیادت ہر زمانے میں وقت کے اکابر علماء کرام کے ہاتھوں میں رہی ہے۔ آپ کی گفتگو کے بعد انتخابی عمل شروع ہوا۔ جس میں سبھی عہدوں پر اتفاق رائے سے انتخاب عمل میں آیا۔

انتخاب میں حاجی ابوالہاشم صدر منتخب ہوئےمولانا محمد قاسم قاسمی نائب صدر اوّل منتخب ہوئے حاجی محمد نعمان نائب صدر دوم منتخب ہوئےجبکہ مولانا احمد شکیل جنرل سیکریٹری، مفتی ابو صالح سیکریٹری اوّل، مولانا عبدالقادر سیکریٹری دوم، حاجی محمد فضیل خازن منتخب کیے گئے۔

نئے منتخب کردہ صدر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جمعیت کے مستقبل پلان کے بارے میں بتایا کہ بنارس میں طلباء کی تعلیم پر زور دیا جائے گا، ماڈرن مدرسے کے قیام کا تنظیم سے مطالبہ کریں گے، گنگا جمنی تہذیب کے فروغ کے لیے سبھی مذاہب و ملت کے باہمی مشورے سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائےگی۔

اخیر میں مولانا عبدالرب اعظمی صدر جمعیت علماء اترپردیش کی دعا پر نشست کا اختتام ہوا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.