ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں اور ضرورت مندوں میں مفت کھانا فراہم کرانے کے لیے کمیونٹی کچن کا قیام کیا گیا ہے۔
کمیونٹی کچن میں کھانا تیار کرنے کے بعد ضلع کے مختلف مقامات میں قیام پذیر غریب و پسماندہ طبقات تک پہنچایا جاتا ہے۔
کمیونٹی کچن میں طے شدہ ضوابط کے مطابق صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ آفیسر نے دورہ کیا۔
اس موقع پر کھانے کا معیار اور کھانے میں استعمال کی جارہی اشیاء کا بھی جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کورونا وائرس کےاثرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک میں 24 مارچ سے لاک ڈاون جاری ہے۔
لاک ڈاون کے سبب سب سے زیادہ روزینہ مزدوری کرنے والے افراد متأثر ہوئے ہیں، ایسے ہی غریب افراد اور ضرورت مندوں کے لیے حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔