ETV Bharat / city

مئو: مدرسہ اسلامیہ دارالعوام میں تقریب ختم بخاری شریف

حکومت کے کووڈ-19 کی نئی گائیڈ لائن جاری ہونے کے بعد مئو کے مدرسہ اسلامیہ دارالعوام میں تقریب ختم بخاری شریف کا مختصر پروگرام منعقد کیا گیا۔

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 5:08 PM IST

مئو: مدرسہ اسلامیہ دارالعوام میں تقریب ختم بخاری شریف
مئو: مدرسہ اسلامیہ دارالعوام میں تقریب ختم بخاری شریف

اس موقع پر اساتذہ نے طلبا کو فراغت کے بعد ملک وقوم کی بقا کے لیے خدمات انجام دینے کا درس دیا۔ ادارے کے پرنسیپل و معروف عالم دین مفتی انور قاسمی نے کہا کہ 'ختم بخاری شریف کے موقع پر ہر برس شاندار پروگرام کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن حکومت کی حالیہ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے بیشتر طلبا کو پروگرام میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

مئو: مدرسہ اسلامیہ دارالعوام میں تقریب ختم بخای شریف

ختم بخاری شریف پروگرام کے مقاصد پر مفتی انور قاسمی نے کہا کہ تقریب کے ذریعہ یہ رغبت پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ قرب و جوار کے باشندے اپنے بچوں کو مدارس میں داخلہ دلائیں۔
مفتی انور قاسمی نے کہا کہ' مدرسہ میں بخاری شریف کا درس تقریبا سو سال سے دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر دیگر اساتذہ نے بھی بخاری شریف کی فضیلت اور فوائد بیان کیے۔ مولانا محمد سلمان قاسمی نے کہا کہ 'بخاری شریف مستند احادیث کا ایسا مجموعہ ہے، جس کی روشنی میں مسلمانوں کے سماجی اور دینی مسائل حل کرنے میں بہت آسانی ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.