ETV Bharat / city

اجین: سڑک حادثے میں تین مزدوروں کی موت - MP

مدھیہ پردیش کے اجین میں سڑک کنارے سوئے تین مزدوروں کو تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا، تینوں کی موقعے پر ہی موت واقع۔

madhya pradesh
اجین: سڑک حادثے میں تین مزدوروں کی موت
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 4:46 PM IST

کرونا وائرس کی وبا کا خوف اس قدر ہے کہ اگر کوئی باہر سے بھی گھر آتا ہے تو سینیٹائز کی ہدایت دی جاتی ہے۔

راجستھان سے اپنے گاؤں مدھیہ پردیش میں اجین کے موہن پورا علاقہ پہنچے مزدوروں کو گاؤں والوں نے علاقے میں داخل ہونے نہیں دیا اور کہا کہ پہلے ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کرائو۔

اس کے بعد یہ سبھی مزدور پیدل ہی میڈیکل کالج جانچ کے لیے پہنچے، معائینہ کروانے میں وقت لگا تو تینوں مزدور راستے میں ہی بھرو گڑ ساڑو ماتا مندر کے پاس سڑک کنارے سو گئے۔

رات کے آخری پہر تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے سوئے تینوں مزدوروں کو کچل دیا جن کی موقعے پر ہی موت واقع ہو گئی۔

حادثے میں مرنے والے مزدوروں میں موہن پورہ کے 65 سالہ وکرم سنگھ ان کی اہلیہ 55 سالہ بھولی بھائی اور بدری بنجارا شامل ہیں۔

پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.