ETV Bharat / city

اجین میں کورونا وائرس کے 13 نئے معاملے - چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر

مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں کورونا وائرس سے 74 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 1:15 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں کورونا وائرس کے 13 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1237 ہوگئی ہے جبکہ ان میں سے 1024 افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے گذشتہ رات جاری کردہ ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موصول ہوئے 722 نمونوں میں سے 13 کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

ان میں اجین کے 8 اور بڈنگر کے 3، تحصیل ناگدا اور ترانہ کے ایک ایک مریض شامل ہیں۔ اس طرح ضلع میں اب تک 1237 کورونا مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔

اس عالمی وبا کی وجہ سے اب تک ضلع میں 74 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ اس وقت 153 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ضلع میں اب تک 49 ہزار 721 افراد کے نمونے لئے جا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.