اطلاعات کے مطابق جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ پر واقع کالی ماتا مندر ٹکری کے پاس ایل پی جی کے 324 گیس سلنڈروں سے بھرا ہوا ٹرک حادثے کا شکار ہوگئی۔ غور طلب ہے کہ مذکورہ ٹرک جموں سے کشمیر کے ضلع سوپور کے لیے روانہ ہوئی تھی جو حادثے کا شکار ہو گئی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق جب ٹرک ڈارائیور کو آگ کی بھنک لگی تو انہوں نے بڑی ہوشیاری سے گیس سلنڈروں سے بھری گاڑیو کو غیر آباد والے علاقے تک لے آئی پھر کود پر اپنی جان بچائی، تاہم ڈرائیور کی ہوشیاری کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ تمام سلنڈر تباہ ہوگئے۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر برگیٹ کے عملے موقعے واردات پر پہنچے اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ وہیں اس حادثے کے بعد تقریباً ایک گھنٹے کے لیے آمد و رفت متاثر رہی۔'