قابلیت و ہنر مندی کسی سفارش کی محتاج نھیں ہوتی، اگر انسان میں قابلیت ہو تو جسم کی لاغری اور کمزوری بہتر مستقبل کے آڑے نہیں آتی۔
ادھم پور کے دویانگ سیوا آشرم میں رہنے والے افراد ویسے تو جسمانی طور پر معذور ہیں، تاہم اپنی محنت اور سچے جذبے سے کام کرکے پیسے کمانے میں دنیا کے دیگر معذوروں سے بالکل مختلف ہیں۔
یہ معذور افراد آشرم میں کھانے پینے کی چیزوں کی پیکنگ کرتے ہیں، اور کپڑوں کی سلائی کرکے اپنا خرچ چلاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دویانگ سیوا آشرم میں تقریبا12 افراد ہیں جو سرکاری اعانت کے بغیر خود کفیل ہونے کی کوسش کرتے ہیں۔
حال ہی میں انھوں نے اپنے کیمپ میں فیزیوتھراپی کی ایک مشین لگائی ہے جو ان تمام لوگوں کے لئے یکساں طور پر مفید ہے۔
ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دویانگ آشرم کے چئیرمین پرش اتم شرما نے بتایاکہ چھ برس پہلے انھیں فالج کا مرض لاحق ہوگیا تھا، جس کے بعد بھت کمزور ہوگئے تاہم انھوں نے اپنے حوصلے کو پست نھیں ہونے دیا۔