ETV Bharat / city

ادھم پور : شری ہنس پارک میں صفائی مہم چلائی گئی

ادھم پور میں مانو سیوا کمیٹی کے ممبران اور رضاکاروں نے ضلع اسپتال کے شری ہنس پارک میں ماہانہ صفائی مہم چلائی۔

ادھم پور : شری ہنس پارک میں صفائی مہم چلائی گئی
ادھم پور : شری ہنس پارک میں صفائی مہم چلائی گئی
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 9:42 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں مانو اتھان سیوا کمیٹی کی جانب سے آج ضلع اسپتال کے شری ہنس پارک میں ماہانہ صفائی مہم چلائی گئی۔

مانو سیوا کمیٹی کے ممبران اور رضاکاروں نے صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک چلائی گئی اس صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پارک کی صفائی و ستھرائی کر اسے خوبصورت بنایا۔

ادھم پور : شری ہنس پارک میں صفائی مہم چلائی گئی

انہوں نے پارک میں موجود پلاسٹک اور پولیتھین بیگ اور کاغذ کے لفافے، مشروبات کی خالی بوتلیں اور دیگر کوڑے کرکٹ کو اکٹھا کر اسے کچڑے کے ڈبے میں ڈال دیا۔

گھاس اور جھاڑیوں کو مشین کے ذریعہ کاٹ کر پارک کو مزید خوبصورت بنانے کی کوشش کی گئی۔درختوں اور پودوں کی شاخ تراشی بھی کی گئی۔پارک میں مختلف اقسام کے پھولوں کے پودے بھی لگائے گئے۔

اسپتال کے اپنے دورے کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر اشوک کمار نے خاص طور پر شری ہنس پارک کا دورہ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مانو اتھان سیوا کمیٹی کے ذریعہ شروع کی گئی صفائی مہم کی تعریف کی اور کہا کہ ہر فرد کو صاف صفائی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے دیگر رضاکار تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ اپنے اطراف کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ شہر کو بھی صاف ستھرا بنانے کے لیے انتظامیہ کا تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ صرف صفائی برقرار رکھنے سے ہی صحت مند ماحول تیار کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر وارڈ نمبر 10 کے کونسلر راکیش کھجوریہ اور ڈسٹرکٹ اسپتال کے میڈیکل ڈاکٹر ڈاکٹر وجے رائنا بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.