ETV Bharat / city

ادھم پور: دکان میں توڑ پھوڑ کے خلاف دکاندار کنبے سمیت سڑک پر اترا - دکان میں توڑ پھوڑ کے خلاف مظاہرہ

ادھم پور ضلع کے متل گاؤں کے رہائشی پوروشوتم سنگھ نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دکان میں توڑ پھوڑ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پرشوتم نے ہاتھ میں نعرہ لکھی ہوئی تختی تھام رکھی تھی، جس میں لکھا تھا کہ انتظامیہ توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

family protest against demolish shop for justice in udhampur
دکان میں توڑ پھوڑ کے خلاف دکاندار کنبے سمیت سڑک پر اترا
author img

By

Published : Jul 18, 2021, 10:40 PM IST

پُرشوتم سنگھ نے دوپہر کے وقت کنبہ کے ساتھ مظاہرہ کیا اور ڈی سی آفس پہنچے۔ پُرشوتم سنگھ نے بتایا کہ اس نے دکان بنانے کے لئے دن رات محنت کی۔ کچھ دن پہلے کچھ شرارتی لوگ رات کو پہنچے اور اس کی دکان میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ شرپسند دکان کو مکمل نقصان پہنچانے کے بعد فرار ہوگئے۔

دیکھیں ویڈیو

اس کی شکایت پولیس کے ساتھ محکمہ ریونیو کے افسران کو بھی، لیکن کئی دن گزرنے کے بعد نہ تو پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والوں کو پکڑا ہے اور نہ ہی محکمہ ریونیو کے عہدیداروں نے کوئی کارروائی کی۔ اس کے پاس دکان کے تمام دستاویزات موجود ہیں۔ وہ دکان اور زمین کا مالک ہے۔ کسی کی دکان کے اندر جاکر توڑ پھوڑ کرنا سراسر غلط ہے۔

مزید پڑھیں:

جموں: محکمہ مال کی گھر سے گھر تک مہم جاری

اس کے باوجود پولیس ملزمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ توڑ پھوڑ میں اسے ہزاروں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کئی بار پولیس اسٹیشن اور محکمہ ریونیو کے دفتر جا چکے ہیں۔ ہر طرف سے مایوسی کے بعد ، آج وہ اپنے کنبے کے ساتھ مظاہرے کے لیے سڑکوں پر اترا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.