آج ادھم پور کے ڈپٹی کمشنر پیوش سنگلا نے ڈپٹی کمشنر آفس ادھم پور میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پیوش سنگلا نے کہا کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے ضلع ادھم پور کے تحت آنے والی تمام پرائمری اسکولوں( پنج درجہ تک) سنمیا گھر اور آنگن واڑی مراکز کو فوری طور پر 31 مارچ تک بند کرنے کا حکم جاری ہے۔
انہوں نےکہا کہ احتیاط کے طور پر اسکول، سنیما گھر اور آنگن واڑی مراکز کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے تمام پروٹوکول پر عمل کیا جارہا ہے۔
وہیں کمشنر پیوش سنگلا نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سےنہ گھبرائیں، کیونکہ ابھی تک ہمارے ضلع میں ابھی تک کورونا وائرس کا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور اگر اس طرح کا کوئی معاملہ سامنے آتا ہے تو ادھم پور انتظامیہ اس سے نمٹنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرے گی۔
انہوں نے عوام سے بیدار رہنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ عام لوگ بڑے اجتماعات اور ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور صورت حال کے مطابق آئندہ احکامات جاری کیے جائیں گے۔
وہیں ضلع انتظامیہ نے 01992272728 ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے جو چوبیس گھنٹے تک عوام کی سہولیات کے لیے دستیاب رہے گا ۔