ہر روز 30 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اگر کسی علاقے میں 28 لوگوں کو جانا ہوگا تو ان کے لیے الگ سے بس کا انتظام کیا جائے گا۔ دیگر ریاستوں سے آنے والے لوگوں کے لئے شورا پور سے لگے سرحدی علاقوں کے چیک پوسٹ پر ان کو کھانا پانی دیا جائے گا اور تمام کی تھرمل اسکریننگ بھی کی جائے گی۔
گجرات، مہاراشٹر اور گوا سے آنے والے مزدوروں کو چودہ دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا جس کے لیے سرکاری کالج، اسکول میں ان کے رہنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اگر ضرورت پڑے تو شہر کے شادی خانوں میں بھی ان کے رہنے کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہروں کے مقابلے میں دیہاتوں میں لاک ڈاؤن پر زیادہ عمل آوری ہو رہی ہے۔