ETV Bharat / city

کیرالا: کورونا کے فعال کیسز میں کمی - فعال کیسیز کی تعداد میں مسلسل کمی

عالمی وبا کورونا وائرس کے تعلق سے اب ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں ایک جانب جہاں اضافہ ہورہا ہے وہیں فعال کیسیز کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔

Corona Virus Active Cases report in Kerala
کورونا کے فعال کیسز میں کمی
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 10:48 PM IST

ریاست کیرالا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 ہزار 375 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد یہاں 6.08 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ لیکن ساتھ ہی راحت کی بات یہ ہے کہ فعال کیسز میں پھر سے کمی درج کی گئی ہے جو کم ہو کر تقریباً 61،000 ہو گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران مزید 6 ہزار 151 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 864 ہو گئی ہے۔

ریاست میں اس دوران متاثرین کی کل تعداد 6 لاکھ 8 ہزار 358 پہنچ گئی ہے اور مزید 26 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2,271 ہو گئی ہے۔

ریاست میں اس دوران فعال کیسز میں مزید کمی آنے سے ان کی تعداد کم ہو کر 61 ہزار 98 ہو گئی جو پیر کے روز 62 ہزار 25 تھی۔ تمام فعال مریضوں کا مختلف ہسپتالوں اور کووِڈ۔19 مراکز پر علاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارت میں اسپوتنک وی ویکسین کا تجربہ شروع

غورطلب ہے کہ کورونا وائرس کے فعال کیسز کے معاملے میں کیرالا مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر آ گیا ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں کیرالا تملناڈو کے بعد پانچویں مقام پر آ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.