حکام کے مطابق سرنگ کے کاموں کا آئندہ ماہ آغاز ہوگا جبکہ 2015 سے سرنگ کا کام متعدد بار معطل ہوتا رہا ہے۔
انفراسٹرکچر لیزنگ اینڈ فینانشیل سرویسز کو درپیش مالی بحران کی وجہ سے سرینگر کارگل شاہراہ پر واقع سرینگر۔ سونامارگ ٹنل وے کا کام گذشتہ سال جولائی سے رکا ہوا ہے۔
ریاستی انتظامیہ کی جانب سے اس منصوبے کے لیے دوسری مرتبہ 24 جون 2019 کو ٹینڈر طلب کیا گیا تھا۔ بی او ٹی کے تحت اس پروجیکٹ کا کل تخمینہ تقریباً 2 ہزار 378 کروڑ روپئے تھا تاہم ایپکو نامی ایک نجی کمپنی نے اس پروجیکٹ کو حاصل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق زیڈ۔مورتھ ٹنل سے سردیوں میں برفباری کی وجہ سے متاثر ہونے والے علاقہ گگنگیر کو سونامارگ کے سیاحتی مقام تک رابطہ فراہم ہوگا۔