ETV Bharat / city

سرینگر: 'جی ڈی پی میں خواتین کا اہم کردار': لیفٹیننٹ گورنر سنہا - self help group

جموں و کشمیر میں خواتین کے لیے روزگار کے وسائل دستیاب کرنے کے لیے حکومت کے 'دیہی روزگار مشن' کے تحت بیشتر خواتین اب خود کفیل بن گئی ہیں۔

دیہی روزگار مشن
دیہی روزگار مشن
author img

By

Published : Sep 1, 2021, 4:03 PM IST

انتظامیہ کے مطابق 20 ہزار خواتین کے 'سیلف ہیلپ گروپ' قائم کئے گئے ہیں جس میں خواتین اپنے ساتھ ساتھ دوسری خواتین کو بھی روزگار فراہم کررہی ہیں۔

دیہی روزگار مشن

ان خواتین کی حوصلہ افزائی اور مزید آگے بڑھنے کے لئے انتظامیہ نے انہیں ایک ہی چھت کے نیچے جمع کیا جہاں پر انہیں مزید اسکیموں کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

اس دوران کئی خواتین نے اپنے تجارتی یونٹ قائم کرنے کے کامیاب سفر سے متعلق تفصیل پیش کی۔

ان خواتین میں گاندربل ضلع کی حمیدہ اختر نے ڈیری یونٹ قائم کیا ہے جہاں وہ دہی بناکر مقامی مارکیٹ میں بھیج رہی ہیں۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اپنے یونٹ میں انہوں نے اپنے ساتھ اپنوں کو بھی روزگار سے لگایا ہوا ہے۔

اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خواتین کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جی ڈی پی میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے اور جموں و کشمیر کی خواتین کا بھی اس میں اہم رول رہے گا۔

منوج سنہا نے کہا اس سال جموں و کشمیر میں خواتین کے گیارہ ہزار سیلف ہیلپ گروپ قائم کئے جائیں گے۔

رورل لائیولی ہوڈ مشن کی ڈائریکٹر سحرش اصغر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ خواتین کے یونٹ سو فیصد کامیاب ہوتے ہیں کیونکہ وہ گھریلو تجارت کرکے مقامی سطح کی مارکیٹ کی مصنوعات بناتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.