ETV Bharat / city

سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں ایک روزہ صفائی مہم

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 8:07 PM IST

سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں 'سوچھ بھارت ابھیان' کے تحت طلبہ کی فلاح و بہبود اور صاف وشفاف ماحول برقرار رکھنے کے لئے 'تولہ مولہ کیمپس' میں ایک روزہ صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔

سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں ایک روزہ صفائی مہم
سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں ایک روزہ صفائی مہم

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے 'سوچھ بھارت ابھیان' کے تحت کیمپس میں صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ پروگرام میں رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر، کنٹرولر امتحانات پروفیسر فاروق احمد، ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول، ڈائریکٹر ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر معراج الدین شاہ، دیگر شعبۂ جات کے سربراہاں اور کو-آرڈینیٹرز، فیکلٹی ممبران، سینیئر افسران، ریسرچ اسکالرز اور یونیورسٹی کے طلبا نے حصہ لیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ و اساتذہ اور دیگر عملے سے کہا کہ 'وہ اپنے اپنے کام کی جگہ پر مناسب حفظانِ صحت کو یقینی بنائیں، تاکہ کیمپس میں صاف و شفاف ماحول قائم ہو۔

مزید پڑھیں: پانپور: ایل جی نے دیہی خواتین کو بااختیار بنانے والی پروگراموں کا افتتاح کیا

انہوں نے مختلف مذہبی صحیفوں کا حوالہ دیا، جس میں صفائی کو انسانی رویے اور زندگی کے حوالے سے انتہائی اہمیت اور ترجیح دی گئی ہے۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے کیمپس میں صاف صفائی کا اہتمام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.