ETV Bharat / city

Tribute to General Bipin Rawat in Srinagar: سرینگر کور ہیڈکوارٹر میں دفاعی سربراہ کی یاد میں دعائیہ مجلس - سرینگر کی خبر

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں فوج کے ہیڈکوارٹر میں دفاعی سربراہ جنرل بپن راوت Tribute paid to CDS General Bipin Rawat کی یاد میں دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔

سرینگر کور ہیڈکوارٹر میں دفاعی سربراہ کی یاد میں دعائیہ مجلس

author img

By

Published : Dec 10, 2021, 7:26 PM IST

Updated : Dec 10, 2021, 10:02 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں فوج کے ہیڈکوارٹر میں دفاعی سربراہ جنرل بپن راوت کی یاد میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔

دعائیہ مجلس میں ان کی روح کی شانتی کے لیے دعا کی گئی۔ وہیں ان کے اعزاز میں خاموشی بھی اختیار بھی کی گئی۔

سرینگر کور ہیڈکوارٹر میں دفاعی سربراہ کی یاد میں دعائیہ مجلس

اس موقع پر جی او سی سری نگر میں مقیم چنار کور کے لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے گیارہ دیگر افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کے ساتھ آئی جی پی کشمیر وجے کمار اور سری نگر کے میئر جنید عظیم متو بھی تھے۔

جنرل روات کو یاد کرتے ہوئے ڈی پی پانڈے کا کہنا ہے کہ"لوگوں نے درخواست کی تھی کہ وہ جنرل بپن راوت اور ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں۔ یہ سری نگر میں وار میموریل پر کشمیر کے لوگوں کی طرف سے جنرل بپن روات کو خراج تحسین ہے۔"

ان کا مزید کہنا ہے کہ 'جنرل راوت کا وادی کے لوگوں کے ساتھ گہرا تعلق تھا۔ آپ نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران دیکھا کہ کس طرح لوگوں نے موم بتی کی روشنیوں، مارچ کا اہتمام کیا اور دہلی میں تقریبات میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔'

سرینگر کے میئر جنید عظیم متو نے بھی بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس استاف جنرل بپن راوت کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'معاشرے کے تمام طبقات کے لوگ یہاں جنرل راوت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے یہاں بھی خدمات انجام دی تھیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کشمیر اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کتنے جڑے ہوئے تھے۔"

اس موقع پر سرینگر کے بادام باغ چھاؤنی میں واقع وار میموریل پر شمعیں روشن کرنے کے ساتھ حب الوطنی کے گیت گائے گئے۔

کنور ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بپن راوت CDS General Bipin Rawat کی آخری روسومات آج قومی دارالحکموت دہلی میں پورے سرکاری طور پر ادا کی گئی۔دہلی میں سی ڈی ایس بپن راوت کو ان کی دہلی کی رہائش گاہ پر 17 توپوں کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی۔

آخری رسومات کے داروان وزیر داخلہ امت شاہ سمیت دیگر رہنماوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:CDS Gen Rawat Laid to Rest: سترہ توپوں کی سلامی کے ساتھ جنرل بپن راوت کی آخری رسومات ادا

واضح رہے کہ تمل ناڈو کے کُنور میں ویلنگٹن آرمی سینٹر کے قریب انڈین آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار Chopper Crash ہوگیا جس میں بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت CDS Gen Bipin Rawat اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

سی ڈی ایس بپن راوت CDS Bipin Rawat کی زندگی کا ایک بڑا حصہ بھارتی فوج کی خدمت میں گزرا۔ وہ بلندی پر جنگ لڑنے کے ماہر تھے۔ جنرل بپن راوت اب ہمارے درمیان نہیں رہے لیکن ان کے کارنامے اور حصولیابیاں ہمارے ذہنوں میں ہمیشہ تازہ رہیں گی۔

بپن راوت کی پیدائش 16 مارچ 1958 کو پوڑی، اتراکھنڈ میں ایک گڑھوالی راجپوت خاندان میں ہوئی تھی۔ بپن راوت نے 1978 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بپن راوت نے 2011 میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی سے ملٹری میڈیا اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

مزید پڑھیں:IAF Chopper Crash: جائے حادثہ سے بلیک باکس برآمد

بپن راوت نے 01 ستمبر 2016 کو فوج کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا اور 31 دسمبر 2016 کو انہیں بھارتی فوج کے 26 ویں سربراہ کی ذمہ داری ملی۔ وہیں، 30 دسمبر 2019 کو وہ بھارت کے پہلے سی ڈی ایس مقرر ہوئے۔ بپن راوت نے 01 جنوری 2020 کو سی ڈی ایس کا چارج سنبھالا۔

Last Updated : Dec 10, 2021, 10:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.