شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں کووڑ 19 سے متاثرہ ایک مریض ہلاک ہوگیا ہے اور اس طرح سے جموں وکشمیر میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد تین ہوگی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
منگل کے روز بعد دوپہر شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ جو کووڑ 19 سے متاثر تھے کی موت واقع ہوگئی- بانڈی پورہ کے گنڈ جہانگیر علاقے کے رہنے والے اس شخص کو کل کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے کے شبہات پر سرینگر کے ایس ایچ ایم ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تھا تاہم منگل کو دوپہر بعد مذکورہ شخص کی موت واقع ہوگئی- ایس ایچ ایم ایس ہسپتال کے میڈکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق مذکورہ مریض نمونیا کا بھی شکار تھا تاہم انہوں نے مریض کے کورونا وائرس کے مثبت ہونے کے تصدیق نہیں کی-
ادھر سمبل سوناواری سب ضلع کے کووڑ 19 کے نوڈل افسر سید شاہنواز بخاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ مذکورہ شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا-
انہوں نے بتایا کہ مرنے والے شخص کی نہ کوئی سفری تاریخ کا معاملہ ہے اور نہ ہی کسی کووڈ 19 سے متاثرہ مریض کے ساتھ کوئی رابطے کا معاملہ ہے۔ تاہم وہ کس طرح سے اس بیماری میں مبتلا ہوگئے اس کی تحقیقات جاری ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقے کو مکمل طور سے سیکرینگ کی جائی گی تاکہ وائرس کے پھیلاؤ پر روک تھام لگائی جائے - ادھر گنڈ جہانگیر نامی اس علاقے کے ساتھ ساتھ پورے سوناواری زون میں لوگوں میں تشویش پائی جاری ہے- بتادیں کہ علاقے میں سخت لاک ڈاؤن کے باوجود مسلسل اس بیماری کے شکار مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو لوگوں کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کے لئے بھی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے
واضح رہے جموں و کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہوگی ہے - ادھر ضلع انتظامیہ ،ہیلتھ اور میونسپلٹی سے وابستہ افسران گنڈ جہانگیر بانڈی پورہ پہنچ گئے ہیں- خیال رہے مذکورہ علاقہ پہلے ہی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اور اس علاقے سے ابھی تک معتدد ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جو اس بیماری کے شکار ہوئے ہیں۔