ETV Bharat / city

Department of Tourism کشمیر کے سیاحتی مقامات کو شادی خانہ کے طور پر فروغ دینے کا رجحان، سرمد حفیظ

جموں و کشمیر کے شعبہ سیاحت کے سکریٹریسرمد حفیظ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ایک جوڑا کینیڈا سے شادی کے لیے پہلگام آیا تھا۔ ایڈونچر ٹورازم اور دیگر سیاحتی سرگرمیوں کے علاوہ ہم کشمیر کے سیاحتی مقامت کو شادی خانہ کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور لوگ بھی یہاں شادیاں کرنے کے خواہشمند ہیں۔"Ceremony at Zabarwan Park by Department of Tourism

سیاحتی مقاما ت
سیاحتی مقاما ت
author img

By

Published : Sep 27, 2022, 5:30 PM IST

Updated : Sep 27, 2022, 7:39 PM IST

ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جموں و کشمیر میں بھی منگل کے روز سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے واقع زبروان پارک میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر جموں و کشمیر شعبہ سیاحت کے سکریٹری سرمد حفیظ نے شر کت کی۔Ceremony at Zabarwan Park by Department of Tourism

سیاحتی مقاما ت

میڈیا کے نمائندوں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے سیاحتی مقامت سیاحتی سرگرمیوں کے علاوہ شادی خانہ کے طورپر فروغ دینے کا بھی رجحان فروغ پارہا ہے،جبکہ وادی میں شادی کی تقراریب کی انجام دہی کے لئے پہلے سے ہی متعدد مقامات مختص ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ایک جوڑا کینیڈا سے شادی کے لیے پہلگام آیا تھا۔ ایڈونچر ٹورازم اور دیگر سیاحتی سرگرمیوں کے علاوہ ہم کشمیر کے سیاحتی مقامت کو شادی خانہ کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، اور لوگ بھی یہاں شادیاں کرنے کے خواہشمند ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس بہت سی سیاحتی مقامات ہیں اور حال ہی میں وادی میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے ایک سائیکلتھون کا انعقاد کیا گیا تھا- ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہاں تعلیمی سیاحت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے اور یہاں پر تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے لوگوں کے علاوہ ہمیں بھی کوشش کرنی چاہیے کہ دنیا بھر اور ملک بھر کے مختلف اداروں کے ساتھ تبادلہ خیا ل کریں،ہم یہاں کارپوریٹ ٹورازم کو بھی فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "وہ سیاحت کو اعلی سطح پر لے جانے اور یہاں آنے والے لوگوں کو سیاحت کا مکمل تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک کے باقی حصوں کے مقابلے زیادہ تر غیر ملکی سیاح یہاں ہوں گے کیونکہ سفری پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔"

مزید پڑھیں:Tourism Mela at Tosamaidan: توسہ میدان میں سیاحتی میلہ کا انعقاد

دریں اثنا، عالمی یوم سیاحت کے موقع پر سرینگر میں بھی کشمیر کے ورثے کی ایک نمائش اور بس کی سواری کا اہتمام کیا گیا۔

Last Updated : Sep 27, 2022, 7:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.