ETV Bharat / city

Drone Spotted In Samba سانبہ میں مشتبہ پاکستانی ڈرون کی نقل و حمل کے بعد سرچ آپریشن

سانبہ کے سراتھی کلان علاقے میں سکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی سرحد پر رات کی تاریکی میں ایک پاکستانی ڈورن کو کئی منٹوں تک پرواز کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد وہ پاکستان کی طرف واپس چلا گیا۔ Suspected Pakistani Drone in Samba

سانبہ میں مشتبہ پاکستانی ڈرون کی نقل و حمل کے بعد سرچ آپریشن

author img

By

Published : Sep 18, 2022, 11:59 AM IST

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے سراتھی کلان علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسز نے ایک پاکستانی ڈورن کو اڑتے ہوئے دیکھنے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے سراتھی کلان علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بین الاقوامی سرحد پر رات کی تاریکی میں ایک پاکستانی ڈورن کو کئی منٹوں تک ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد وہ پاکستان کی طرف واپس چلا گیا۔ Suspected Pakistani Drone in Samba

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار کی علی الصبح علاقے میں سیرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ڈرون نے اس طرف کوئی مواد مت چھوڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الوقت سیکورٹی فورسز کو کوئی بھی شئی ہاتھ نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drone Spotted In Jammu: بی ایس ایف جوانوں نے مشتبہ پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کردی

دریں اثنا بارڈر سیکورٹی فورسز کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ جس مقام پر پاکستانی ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا وہاں ماضی میں کئی مرتبہ ڈرون کے ذریعے ہتھیار پھینکنے کے واقعات رونما ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔ بتادیں کہ حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر امکانی دراندازی کے واقعات کو ناکام بنانے کی خاطر پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.