ETV Bharat / city

عیدگاہ چلو کال کے بعد علاقے میں سخت بندشیں، بھاری نفری تعینات - Strict security deployed in the area after Eidgah Chholo call

کشمیر کے سب سے بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات کے پانچویں روز بھی وادی کے مختلف علاقوں میں بندشیں عائد ہیں۔ ساتھ ہی سرینگر میں پیر کو دی گئی 'عیدگاہ چلو کال' کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے عیدگاہ سرینگر کے ارد گرد سخت بندشیں عائد کی گیی ہیں

عیدگاہ چلو کال کے بعد علاقے میں سخت سیکورٹی تعینات

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 5:14 PM IST

Updated : Sep 7, 2021, 3:21 PM IST

سرینگر میں پیر کو دی گئی 'عیدگاہ چلو کال' کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے عیدگاہ سرینگر کے اردگرد سخت بندشیں عائد کی گئی ہیں، جب کہ اس دوران پولیس اور سی آر ایف کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

عیدگاہ چلو کال کے بعد علاقے میں سخت سیکورٹی تعینات

عیدگاہ اور مزار شہداء کے اردگرد تعینات بھاری نفری نے عیدگاہ کی جانب جانے والے تمام راستوں کو خار دار تار لگاکر بند کر رکھا ہے، کسی کو بھی ادھر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

کشمیر کے سب سے بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات کے پانچویں روز بھی وادی کے مختلف علاقوں میں بندشیں عائد ہیں۔ ان کی رہائشی علاقے حیدرپورہ میں بھی سخت بندشیں ہیں، ساتھ ہی جس قبرستان میں سید علی گیلانی مرحوم کو دفن کیا گیا ہے اسے بھی سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سید علی شاہ گیلانی کی وفات کے پانچویں روز بندشوں میں نرمی

سید علی گیلانی کی وفات کے بعد وادی بھر میں مواصلاتی نظام کو بھی بند کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اگرچہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروسز اور موبائل کالنگ کو بحال کیا گیا تھا تاہم موبائل انٹرنیٹ ابھی بھی بند ہے۔

Last Updated : Sep 7, 2021, 3:21 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.