ETV Bharat / city

Sons Arrested for Murdering Father: والد کے قتل کے الزام میں فرزنداں گرفتار - فرزند ہی والد کے قاتل نکلے

سرینگر پولیس کے مطابق Sons Arrested for Murdering father’’ تحقیقات، ثبوت، گواہوں، سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ متوفی کو اس کے گھر والوں نے قتل کرکے لاش ڈل جھیل میں پھینک کر جرم کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔‘‘

Two Sons Arrested for Murdering father
Two Sons Arrested for Murdering father
author img

By

Published : Apr 9, 2022, 5:47 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر کے ڈل جھیل سے جمعرات کو ایک بزرگ شہری کی لاش بر آمد کی تھی، جس کے بعد معاملہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔ Srinagar Police Arrested Two Sons for Murdering Their father۔ تین دن کی تحقیقات کے بعد سرینگر پولیس نے معاملے کو حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’’فرزند ہی والد کے قاتل نکلے۔‘‘ تحقیقات اور معاملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرینگر پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اپریل کی سات تاریخ کو ڈل جھیل سے ایک 62 سالہ شہری خورشید احمد توتا ساکن الٰہی باغ، بژھ پورہ برآمد کی گئی۔ Sons kill Father in Srinagar۔ جس کے بعد سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کی گئی۔ قانونی و طبی لوازمات کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: ’’تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرحوم شخص کی گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم کے نشان تھے۔ Sons Arrested for Murdering father۔ یہ زخم پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے نہیں لگ سکتے تھے۔ جس سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل کا معاملہ ہے۔ پولیس اسٹیشن نگین میں ایف آئی آر 34/2022 زیر دفعات 302، 120 بی آئی پی سی، 201 آئی پی سی کے تحت درج کیا گیا اور تحقیقات میں تیزی لائی گئی۔‘‘

گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’تحقیقات و ثبوت، گواہوں، سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ متوفی کو اس کے گھر والوں نے 5 اپریل کی شام کچھ جھگڑے کے بعد ان کے گھر پر ہی قتل کر دیا اور لاش کو دن بھر گھر میں رکھا۔ بعد ازاں دوسرے دن (6 اپریل) کو منصوبہ بنا کر لاش کو آئی ٹوینٹی گاڑی میں رکھ کر ڈل جھیل میں پھینک کر جرم کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ متوفی کے دونوں فرزنداں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.