سرینگر: سرینگر پولیس نے تکنیکی اطلاعات پر ایک شخص کو گرفتار کیا جس کا نام زاہد احمد میر ولد عبدالعزیز میر ساکن اریپناتھ بیرواہ بڈگام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ "جانچ کے دوران اس نے آئی ای ڈی مواد کو چھپانے کا انکشاف کیا، اس نے پولیس ٹیم کی قیادت کی اور پی 3 قسم کا دھماکہ خیز مواد (تقریباً 6 کلو گرام وزن)، ایک الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور تقریباً 500 گرام بال بیرنگ اور کیل برآمد کیے۔" IED Substance Recovered in Srinagar
یہ بھی پڑھیں:
- IED Defused On Srinagar-Baramulla Highway: سرینگر بارہمولہ ہائی وے پر آئی ای ڈی کو نکارہ بنا دیا گیا
اس سلسلہ میں پولیس کا مزید کہنا ہے کہ"یہ بال بیرنگ اور کیل دھماکے کے دوران پروجیکٹائل/ شریپینل کے طور پر استعمال کیے جانے تھے۔ نیشنل ہائی وے پر واقع شام لال پیٹرول پمپ کے قریب دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والا دھماکہ خیز مواد آئی ای ڈیز بنانے کے لیے تھا، تاکہ نیشنل ہائی وے پر تعینات سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا سکے۔"
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی ار نمبر 99/2022 کے تحت بتملو پولیس اسٹیشن میں یو اے پی اے کی 13, 23, 38, 39 اور دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی 3/5 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔