ہفتہ کو محکمہ سیاحت کشمیر کی جانب سے عالمی ماؤنٹین ڈے2020 کی تقریبات کے دوران مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں اسنو سائیکلنگ، ا
کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
حالیہ برفباری کے سبب سفید چادر سے ڈھکے دلکش اور جاذب مناظر کو دیکھنے کے لیے سینکڑوں سیاحوں نے گلمرگ کا رخ کیا جہاں وہ رنگا رنگ ملبوسات پہنے سائیکلسٹس اور اسکائرس کے ہمراہ دلکش مناظر سے محظوظ ہوئے۔
تقریب میں محکمہ سیاحت کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ایورسٹر تینزنگ نورگے اور محترمہ اپرنا کمار (آئی پی ایس) مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہیں۔ انہوں نے ماؤنٹین ڈے -2020 کو جوش و خروش کے ساتھ منانے اور دیگر کاوشوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کثیر تعداد میں مقامی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ٹیلنٹ کی بہتات ہے، جس کا مشاہدہ ہم نے گزشہ دو دنوں کے اندر کیا انہوں نے سیاحتی و اسکائی مقام گلمرگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سبھی اسکائی شوقین کو گلمرگ آناچاہئے۔جہاں اسکینگ کی تمام تر سہولیات دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برفباری
انہوں نے کہا کہ ملک کے سبھی باشندوں کو یہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونا چاہئے۔ دو روزہ عالمی مائونٹین ڈے2020 تقریبات گلمرگ گالف کلب میں انعامات و اعزازی تقریب کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوئیں۔