ETV Bharat / city

Militant Funding Case ایس آئی اے نے ملزم کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس آئی اے نے حماد فاروق ولد فاروق احمد ترمبو ساکن کاغذ گری محلہ نوشہرہ کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ دائر کیا۔ Militant Funding Case

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 9:19 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعے کے روز این آئی اے کی خصوصی عدالت میں ملی ٹینٹ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ملزم کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس آئی اے نے حماد فاروق ولد فاروق احمد ترمبو ساکن کاغذگری محلہ نوشہرہ کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ دائر کیا۔Militant Funding Case

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سے حوالہ رقم کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات کے بعد گزشتہ سال پولیس اسٹیشن ایس آئی اے کشمیر میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 9 کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی خاطر تحقیقات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط استوار کئے تھے اور دہشت گردوں کے ساتھ رچی گئی مجرمانہ سازش کے تحت ملزم نے سعودی عرب اور عمان سے آئی سی آئی سی آئی بینک برانچ میکلوڈ گنج، ہماچل پردیش میں بینک چینلز کا استعمال کرتے ہوئے حوالہ کے ذریعے فنڈز حاصل کئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی منظر عام پر آیا ہے کہ حوالہ کے ذریعے فنڈز حاصل کرنے کے بعد ملزم نے اس سے سرگرم جنگجووں اور مہلوک عسکریت کے اہل خانہ/رشتہ داروں میں تقسیم کیا۔ یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ سرحد کے اُس پار بیٹھے عسکریت سابئیر نیٹ ورک کا استعمال کرکے کشمیر کے نوجوانوں کو ملی ٹینسی اور دیگر تخریبی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کی خاطر حوالہ فنڈز حاصل کرنے اور اُنہیں اکھٹا کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ جمعے کے روز این آئی اے سری نگر کی خصوصی عدالت میں ملزم کے خلاف باضابط طورپر چارج شیٹ پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Militant Aides Arrested بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو معاونین گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.