ETV Bharat / city

ڈی ڈی سی انتخابات: تیسرے مرحلے کے اختتام پر شہنواز حسین کا ردعمل

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے کے اختتام پزیر ہونے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان شہنواز حسین نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے تعلق سے عوام کو مکمل یقین ہے کہ یہ انتخابات ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لیے ہے۔

shahnawaz hussain reaction polls
ھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان شہنواز حسین
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 8:56 PM IST

جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے کے اختتام کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان شہنواز حسین نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ عوام کو پورا یقین ہے کہ ڈی ڈی سی کے یہ انتخابات ترقی کے لیے ہیں۔ جموں کشمیر میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لیے ہی انتخابات کرائے گئے ہیں جس میں عوام ووٹ کر رہی ہے۔

ھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان شہنواز حسین

انھوں نے گپکار الائنس کو گپکار گینگ کے ساتھ ساتھ گمراہ گینگ سے بھی موسوم کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آج تک خود گمراہ رہے اور لوگوں کو بھی گمراہ کیا، جبکہ ہماری پارٹی نے انتخابات میں ترقی کو مدعا بنایا اس وجہ سے لوگ ہر قدم پر ہمارے ساتھ ہیں۔

پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی ترجمان نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ ملک کا اور بھارتی جنتا پارٹی کا جھنڈا یہاں کوئی نہیں لہرائے گا، جبکہ آج ہر حلقے میں بی جے پی کا جھنڈا لہرا رہا ہے، بی جے پی کا جھنڈا ترقی کا ضامن ہے، بی جے پی جہاں بھی انتخابات میں حصہ لیتی ہے وہاں ترقی کرتی جاتی ہے۔

شہنواز حسین نے حیدرآباد کے میونسپل انتخاب میں بی جے پی کی بہترین کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں وہاں ہماری پارٹی ترقی کررہی ہے، اس وجہ سے ہمیں جموں و کشمیر میں بھی بہتر کارکردگی کی امید ہے۔

وہیں ضلع اننت ناگ میں آج اپنی پارٹی کے امیدوار پر نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے کیے گئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، اس کے باوجود لوگوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ کی شرح 50.53 فیصد درج کی گئی ہے، کشمر کے ضلع پلوامہ میں سب سے کم ووٹنگ 10.87 فیصد درج ہوئی ہے، جموں کے ریاسی ضلع میں سب سے زیادہ 75.02 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے جبکہ کشمیر کے کولگام ضلع میں سب سے زیادہ ووٹنگ64.45 فیصد درج کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

جموں و کشمیر میں مرکزکے زیر نگرانی وقف بورڈ کا قیام ہوگا

انتخابات میں لوگوں کی شمولیت جمہوریت کے لئے نیک شگون

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.