ضلع گاندربل میں نیشنل کانفرنس کے تین ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے ارکان نے جمعرات کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے تین ڈی ڈی سی ارکان میں سے ایک محمد اشرف گنائی نے کہا کہ 'آج کی این سی شیخ محمد عبداللہ کی این سی نہیں ہے، یہ پارٹی اب جمہوری اصولوں پر عمل نہیں کرتی'۔
این سی چھوڑنے کے ان کے فیصلے کی بنیادی وجوہات کے بارے میں پوچھے جانے پر گنائی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں پارٹی کی جانب سے تنظیمی انتخابات میں دھوکہ دہی ہوئی ہے۔
گنائی کے علاوہ، ڈی ڈی سی کے دو ارکان جنہوں نے این سی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا ان میں زاہدہ حمید (ڈی ڈی سی واکورا-اے) اور محمد یوسف ریشی (ڈی ڈی سی گاندربل-سی) شامل ہیں۔
حال ہی میں منعقدہ ڈی ڈی سی انتخابات میں این سی ٹکٹ پر گنائی سمیت تینوں امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ آج ان سب نے پارٹی کے ضلعی صدر گاندربل اور سابق ایم ایل اے اشفاق جبار کو اپنے استعفی پیش کیے۔ اپنے استعفی میں انہوں نے لکھا ہے کہ عوام نے ان کا انتخاب کیا تھا لیکن بدقسمتی سے انہیں عوام کی خدمت کا کوئی موقع نہیں دیا گیا۔گنائی نے بتایا کہ ان کے استعفیٰ کے بعد پارٹی نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے ابھی کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سرینگر: 'پنچایتی راج با اختیار بننے نہیں دیا جارہا ہے
اس ضمن میں استعفی دے چکی زاہدہ حمید نے کہا ہے کہ' ہمارا خاندان، ہمارے آباؤ اجداد نیشنل کانفرنس سے وابستہ ہیں اور پارٹی نے حال ہی میں کچھ ممبران کا انتخاب کیا تھا جس میں ان کا نام نہیں ہے۔