ETV Bharat / city

پلوامہ: گالندر اور پانپور میں تجاوزات کے خلاف کارروائی - تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین

تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے کہا کہ قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ سرکاری زمین پر کسی کو بھی غیر قانونی طور پر تعمیرات کھڑا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کھڑا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

گالندر اور پانپور میں تجاوزات کے خلاف کارروائی
پلوامہ کے گالندر اور پانپور میں تجاوزات کے خلاف کارروائی
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 6:28 PM IST

Updated : Jul 13, 2021, 7:17 PM IST

ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے آج پانپور میں قومی شاہراہ کے نزدیک غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تعمیرات کو ہٹانے کی ایک مہم شروع کی گئی، جس کے تحت گالندر اور لیتہ پورہ پانپور میں قومی شاہراہ کے نزدیک تعمیر کیے گئے کئی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا ہے۔

پلوامہ کے گالندر اور پانپور میں تجاوزات کے خلاف کارروائی
پلوامہ کے گالندر اور پانپور میں تجاوزات کے خلاف کارروائی
پلوامہ: گالندر اور پانپور میں تجاوزات کے خلاف کارروائی
انتظامیہ کے افسروں کی ٹیم میں شامل تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے کہا کہ قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ سرکاری زمین پر کسی کو بھی غیر قانونی طور پر تعمیرات کھڑا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کھڑا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تحصیلدار نے مزید کہا کہ سڑک کے نزدیک تعمیرات کھڑی کرنے سے گاڑیوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیرہ جولائی 1931 کا تاریخی واقعہ سیاست کی نظر

تحصیلدار پانپور نے کہا کہ انہوں نے لوگوں کو بار بار انتباہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر سرکاری اراضی پر تعمیرات کھڑا نہ کریں، لیکن لوگوں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے انتظامیہ ایسے اقدامات اُٹھانے پر مجبور ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ کارروائی اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر حسین شال کی سربراہی میں منعقد کی گٸی۔ اس مہم میں تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین، ڈی ایس پی اونتی پورہ، ایس ایچ او پانپور و دیگر افسران بھی موجود رہے۔

Last Updated : Jul 13, 2021, 7:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.