بھدرواہ، ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کی چناب ویلی کے دور افتادہ ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں گزشتہ شب شرپسند عناصر نے کیلاش کنڈ علاقہ میں واقع کے ایک مندر میں توڑ پھوڑ کی۔ Bhaderwah Temple Vandalised Vasuki Nag Temple Attacked
یہ مندر بھدرواہ شہر سے کافی فاصلہ پر واقع ہے، مندر میں توڑپھوڑ کی اطلاع عام ہوتے ہی مذکورہ علاقہ میں احتجاج شروع ہوگیا اور شرپسندوں کو فوراً گرفتار کرنے کی مانگ بھی کی گئی۔
اس دوران ضلع انتظامیہ کے عملے اور پولیس اہلکار متحرک رہے تاکہ علاقہ میں حفاظتی انتظامات کیے جائیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔