ETV Bharat / city

گاندربل: چھترگل کنگن کے لوگ محکمہ صحت کے عہدیداروں سے نالاں - گاندر بل ای ٹی وی بھارت خبر

جموں و کشمیرکے ضلع گاندر بل کے علاقہ چھترگل کنگن کے باشندوں نے محکمہ صحت کے عہدیداران پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

محکمہ صحت
محکمہ صحت
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 1:03 PM IST

مرکزی حکومت سے لے کر خطہ کی انتظامیہ تک سبھی لوگ جموں و کشمیر میں محکمہ صحت کی سہولیات کو لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے کے بلند بانگ دعوے کررہے ہیں۔ تاہم زمینی سطح پر ان دعوؤں کی قلعی کھل رہی ہے۔

اس سلسلے کی تازہ مثال پٹھ پورہ چھترگل کنگن کا وہ سب سنٹر ہے جہاں محکمہ صحت کی جانب سے کراۓ پر لی گئی عمارت خستہ حال ہوچکی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت جانی نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

محکمہ صحت

مقامی افراد بالخصوص علاقہ کے پنچ اور سرپنچ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ اگرچہ اس سب سینٹر کی جانب محکمہ صحت کے افسران کو متعدد دفعہ توجہ دلائی گئی۔ تاہم اب تک اس معاملہ کو لے کر کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مذکورہ علاقہ کے 3500 افراد کے سامنے طبی مسئلہ درپیش ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سب سنٹر پر ایک میڈیکل اسسٹنٹ ہوا کرتا ہے۔ تاہم امرناتھ یاترا کا بہانہ بناکر اسے محکمہ صحت کے افسران بال تل لے گئے ہیں جہاں پر اس کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یاترا لیفٹیننٹ گورنر کے اعلان کے مطابق اس سال نہیں ہوئی۔ لیکن ہم لوگ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ میڈکل اسٹنٹ کی ڈیوٹی وہاں پر کیوں ہے؟

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کیا محکمہ صحت کے افسران اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ یہاں پر صرف دو ملازمین تھے؟ جس میں سے ایک کو بال تل لے گئے ہیں۔ کیا یہ مذکورہ علاقہ کے 3500 لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہے؟

علاقہ کے لوگوں نے کہا ہے کہ اس سب سنٹر پر اس وقت صرف ایک ایف ایم پی ایچ ڈبلیو اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ جس پر کام کا دباؤ زیادہ ہے۔ انہیں مریضوں کے علاج کے علاوہ ویکسینیشن اور دیگر طبی امور بھی انجام دینے ہوتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ سنٹر پر نہ تو کوئی ڈاکٹر ہے۔ اور نہ ہی کوئی ملازم ۔ جس کی وجہ سے آج بھی لوگوں کو بارہ کلومیٹر دور کنگن اسپتال جانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:گاندربل: ضلع اسپتال کے نزدیک گاڑی پارک کرنے والوں کے خلاف کارروائی

لوگوں نے ایل جی منوج سنہا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سب سنٹر پر ملازم کی تعیناتی کی جا ئے اور اس اسپتال کو دوسرے مقام پر منتقل کیا جائے، کیونکہ موجودہ اسپتال کی عمارت کے اندر بیت الخلا کا انتظام نہیں ہے اور نہ ہی عمارت محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر مذکورہ معاملہ کو حل نہیں کیا گیا تو علاقہ کے لوگ سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے۔

دوسری جانب اس معاملے کو لے کر جب نمائندہ نے چیف میڈیکل آفیسر گاندربل ڈاکٹر معراج الدین سے جاننا چاہا تو انہوں نے کچھ بھی کہنے سے منع کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.