بتایا جاتا ہے کہ مریضہ کی موت دوسرے گروپ کے خون چرھانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ یہ مریضہ اتوار سے کوما میں ہسپتال کے آئی سی یو میں موت و حیات کی کشمکش تھی۔
گزشتہ اتوار کو سرینگر کے بمنہ علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک مریضہ کو صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکڑوں نے مبینہ طور پر علاج کے دوران مریضہ کو غلط خون چڑھایا جس کے بعد ان کی حالت انتہائی خراب ہوگئی تھی۔
لواحقین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکڑوں کی غفلت سے مریضہ کی موت واقع ہوئی ہے۔ وہیں مریضہ کے لواحقین نے ڈاکڑوں کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا ہے ۔
لواحقین کا مطالبہ ہے انہیں انصاف دیا جائے اور اس کیس کی عدالتی تحقیقاتی شروع کی جائے ۔