ڈائریکٹر ایکسٹنشن سکاسٹ دل محمد مخدومی نے آج دیگر کٸ افسروں کے ہمراہ پتل باغ پانپور میں ایک نجی ڈیری فارم کا افتتاح کیا۔ جہاں پتل باغ پانپور کے دو مقامی نوجوانوں نے متعلقہ محکمے کی مدد سے ایک ڈیری فارم قاٸم کیا ہوا ہے۔ جس کی مدد سے وہ روزگار کمانے میں خودکفیل بن گئے ہیں۔
ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ پڑھاٸی کرنے کے بعد انہوں نے سرکاری نوکریوں کے بجاۓ اپنے کاروبار کو ترجیحی دی اور انہوں نے یہ ڈیری فارم قاٸم کر کے نہ صرف اپنے لۓ بلکہ دیگر کٸ لوگوں کے لۓ بھی انہوں نے روزگار کے وساٸیل یدا کۓ ہیں۔
- یہ بھی پڑھیں:'تریپورہ انتظامیہ ملزمین کا ساتھ دے رہی ہے'
- ترنمول کا نگریس کا چاروں سیٹوں پر قبضہ، بی جے پی کا صفایا
- تری پورہ تشدد: فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ارکان کو یو اے پی کے تحت نوٹس
- حکومت ہند وشو ہندو پریشد پر فورا پابندی عائد کرے: الحاج سعید نوری
- علیگڑھ: ابن سینا اکیڈمی کا میوزیم دنیا کے ٹاپ ٹین میوزیم میں شامل
ڈائریکٹر ایکسٹنشن سکاٹ دل محمد نے کہا کہ جو بھی نوجون اس طرح کے اقدامات اٹھاٸیں گے وہ انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان اپنی تجارتی سرگرمیاں شروع کریں تاکہ وہ روزگار کے معاملے میں خودکفیل بن سکیں۔ انہوں نے کہا وہ اس طرح کے یونٹ قاٸم کرنے والے جوانوں کو نہ صرف سہولیات فراہم کریں گے بلکہ انہیں وقتاً فوقتاً ٹریننگ بھی فراہم کرتے رہیں گے۔ تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل کر سکے۔