ETV Bharat / city

Dilbagh Singh On Militancy: پاکستان منشیات کے کاروبار سے جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کو فروغ دے رہا ہے

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 7:14 PM IST

جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان ملی ٹینسی کو فروغ دینے اور فنڈنگ کی خاطر جموں وکشمیر میں منشیات کے کاروبار کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بہت سارے نوجوان نشے کے عادی بن چکے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو معاشرہ بیمار ہوگا اور پھر اس کو درست کرنا بھی مشکل ہو جائے گا۔ Dilbagh Singh On Militancy

Etv Bharat
Etv Bharat

کپواڑہ: جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان منشیات کے کاروبار کے استعمال سے جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر دراندازی نہ ہونے کے برا بر ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے کپواڑہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔Dilbagh Singh On Militancy

انہوں نے کہا، 'پاکستان ملی ٹینسی کو فروغ دینے اور فنڈنگ کی خاطر جموں وکشمیر میں منشیات کے کاروبار کو فروغ دے رہا ہے۔' اُن کے مطابق منشیات سے حاصل شدہ پیسوں کو ملی ٹینسی کے فروغ اور فنڈنگ کے لیے استعمال میں لانے کی بھر پور سعی کی جارہی ہے۔ موصوف پولیس سربراہ کے مطابق جموں وکشمیر میں بہت سارے نوجوان نشے کے عادی بن چکے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو معاشرہ بیمار ہوگا اور پھر اس کو درست کرنا بھی مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے ذی عزت شہریوں، سماجی تنظیموں، ائمہ مساجد اور علمائے کرائم سے اپیل کی کہ نوجوانوں کو اس لت سے دور رکھنے کی خاطر بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ دراندازی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہاکہ کچھ اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر دراندازی نہ کے برابر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جو اکا دکا واقعات رونما ہوئے اس بارے میں فوج اور دیگر حفاظتی عملے کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ بھی منعقد ہوئی تاکہ اس پار آنے والے عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ اُن کے مطابق ہمارا بارڈر گرڈ مضبوط ہے تاہم اس کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے سینئر آفیسران کے درمیان گفت وشنید جاری ہے۔

پولیس سربراہ نے کپواڑہ کے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کپواڑہ میں ملی ٹینسی زیرو فیصد ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے نوجوانوں نے امن و امان کے قیام کی خاطر سکیورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کیا جس وجہ سے آج یہاں امن کی فضا پوری طرح قائم ہے۔

پاکستان پر جموں وکشمیر میں پر امن ماحول کو درہم برہم کرنے کا الزا م عائد کرتے ہوئے پولیس چیف نے بتایا کہ سرحد کے اُس پار اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ نوجوانوں کو مختلف طریقوں سے ورغلانے کی کوششیں ہو رہی ہیں تاہم سیکورٹی ایجنسیاں اس پر نظر گزر رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیرکے لوگوں کو لمبے عرصے سے نقصان اُٹھانا پڑا لہذا نقصان کی بھر پائی کی خاطر مکمل امن و امان کا قیام ناگزیر ہے۔ اس سے قبل پولیس چیف نے کپواڑہ کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا جس میں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Dilbag Singh on Militancy 'جموں وکشمیر سے عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے آخری حملے کی ضرورت'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.