ڈویژنل کمشنر کشمیر نے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سے کہا کہ مذکورہ انفورسمنٹ افسر نے ذاتی رنجش کے سبب نواکدل علاقے میں تین بھائیوں کی رہائشی جائیداد کو مسمار کیا ہے۔ لہذا مذکورہ افسر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاکر اسے معطل کیا جائے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ 'مذکورہ افسر کو فی الحال معطل کرکے تعمیلی رپورٹ کو ڈویژنل کمشنر کے دفتر میں فیکس کے ذریعے جمع کرائیں۔ اس معاملے کے ضمن میں نواکدل علاقے کے متعلقہ پٹواری سے بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے تاکہ مزید حقائق کا پتہ لگایا جاسکے'۔
مزید پڑھیں: معصوم کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کی تحقیقات کرائم برانچ کے سپرد
خیال رہے کہ حال ہی میں میونسپل کارپوریشن کے مذکورہ افسر نے اپنے اعلی افسران کے اجازت کے بغیر اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر رہائشی ڈھانچوں کو مسمار کیا ہے، اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ بھی اٹھایا ہے۔