ETV Bharat / city

Omar Abdullah: بانہال پہنچنے پر عمر عبداللہ کا پرتپاک استقبال - نیشنل کانفرنس کے کارکن

نیشنل کانفرنس (National Conference) کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ (Omar Abdullah) وادی چناب (Chenab Valley) اور پیرپنچال کے 8 روزہ دورے پر ہیں جبکہ بانہال پہنچنے پر پارٹی کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

بانہال پہنچنے پر عمر عبداللہ کا پرتپاک استقبال

author img

By

Published : Nov 27, 2021, 7:40 AM IST

Updated : Nov 27, 2021, 9:07 AM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ (Omar Abdullah)، چناب کے دورے پر ہیں۔ 8 روزہ دورے کے دوران وہ سب سے پہلے ضلع رامبن کے گول میں پارٹی کے ایک جلسے سے خطاب کریں گے۔

بانہال پہنچنے پر عمر عبداللہ کا پرتپاک استقبال

پروگرام میں شرکت کےلیے نیشنل کانفرنس (National Conference) کے نائب صدر سرینگر سے بانہال (Banihal) پہنچ گئے، جہاں ان کا پارٹی کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ عمر عبداللہ کے ہمراہ انکے سیاسی مشیر تنویر صادق، ضلع صدر رامبن سجاد شاہین اور این سی یوتھ ونگ کے صوبائی صدر اعجاز جان موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرپورہ انکاؤنٹر میں ہلاک شہریوں کی لاشیں لواحقین کے سپرد کی جائیں: عمر عبداللہ

اس موقع پر منعقدہ میٹنگ میں بڑی تعداد میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور عمر عبداللہ سے تبادلہ خیال کیا۔ پارٹی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے نائب صدر نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ انتخابات کےلیے کڑی محنت کریں اور حلقہ انتخاب بانہال میں دو دہائی بعد دوبارہ نیشنل کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے پارٹی عہدیداران سے ضلع رامبن کے عوام تک پارٹی کے منشور کو پہنچانے کےلیے سخت محنت کرنے کا مشورہ دیا۔

Last Updated : Nov 27, 2021, 9:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.