ETV Bharat / city

ستھارن بڈگام میں موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 7:52 PM IST

Updated : Sep 8, 2021, 8:12 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے دور افتادہ علاقہ ستھارن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی سے علاقے کے لوگ کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ستھارن بڈگام میں موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان
ستھارن بڈگام میں موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

موجودہ وقت میں جب ملک ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں ہیں۔ ایسے میں موبائل فون سے کئی کام گھر بیٹھے انجام دیئے جاتے ہیں۔ لیکن جموں و کشمیر کے کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں اب بھی موبائل سگنل کے لیے لوگ ترستے ہیں۔

ضلع بڈگام کے کئی دور دراز علاقوں میں موبائل نیٹورک کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ستھارن بڈگام اور اسے منسلک کئی دیگر علاقوں میں لوگوں کی شکایت ہے کہ ان کے علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی کمی ہے۔

لوگوں کے مطابق موجودہ وقت میں جب کورونا وائرس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم آن لائن کلاسز کے ذریعے ہوتی ہے لیکن موبائل نیٹ ورک کی کمی کی وجہ سے ان کے بچوں کی پڑھائی پر اثر پڑرہا ہے۔
لوگوں نے کہا کہ اگر ان کے علاقے میں کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو بعض اوقات جب فون کال نہیں لگتی ہے تو انہیں کسی کو پیغام از خود لیکر بھیجنا پڑھتا ہے۔

مزید پڑھیں:بڈگام: شیخ العالم ڈگری کالج میں ویکسینیشن ڈرائیو

مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ آج تک کئی مرتبہ انہوں نے متعلقہ حکام سے اس کی شکایت کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقوں کی طرف توجہ دی جائے تاکہ ن کے درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔

Last Updated : Sep 8, 2021, 8:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.