ETV Bharat / city

ُپامپور میں لوک عدالت کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 3:31 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پامپور کے منصف کورٹ میں آج ایک لوک عدالت منعقد کی گئی جس کی صدارت منصف جج پامپور جنید امتیاز میر نے کی ہے۔

پامپور میں لوک عدالت کا انعقاد
ُپامپور میں لوک عدالت کا انعقاد

اس دوران لوک عدالت میں مختلف نوعیت کے معاملات کی سنوائی کی گئی، جن کو افہام و تفہیم کے ذریعے سے حل کیا گیا ہے۔اس موقع پر کئی موکل سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ منصف جج پامپور نے کہا کہ اس لوک عدالت کا اہتمام جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ پامپور میں بھی کیا، جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ معاملات کو موقع پر ہی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جا سکے۔

پامپور میں لوک عدالت کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی کورٹ فیس ادا نہیں کرنا پڑتی ہے، اور اگر کورٹ فیس ادا کی گئی ہے تو اس سے لوک عدالت میں معاملہ حل ہونے کے بعد قوانین کے مطابق ریفنڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوک عدالت کی خصوصیت یہ ہے کہ معاملات کو تیز تر بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے، اور اس میں قانونی داؤ پیچ سے نہیں گزرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ معاملات کے فریقین براہ راست اپنے وکیل کے ذریعے سے جج صاحب کے ساتھ استفسار کر سکتے ہیں، جو معمول کی عدالتوں کے ذریعے ممکن نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ لوک عدالتوں کا احترام فریقین پر لازمی ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.