ETV Bharat / city

لداخ انتظامیہ نے کالی گردن والے بگلا کو یوٹی پرندہ مقرر کیا

لداخ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ "لیفٹنینٹ گورنر آر کے متھور نے برفانی چیتے (snow leopard) کو یوٹی جانور جبکہ کالی گردن والا بگلا (black-necked crane) کو یوٹی پرندہ مقرر کیا ہے۔"

state animal and bird
ریاستی جانور اور پرندے
author img

By

Published : Sep 1, 2021, 6:44 PM IST

پانچ اگست سنہ 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منوخ کی گئی اور سابق ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیا گيا۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر تنظیم نو قانون عمل میں لایا گیا۔ جموں و کشمیر اور لداخ کو دو علحیدہ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں تبدیل کیا گیا۔ یہاں مرکز کے قوانین بھی نافذ کیے گئے۔

ریاستی جانور اور پرندے

جموں و کشمیر کے تقسیم کے ساتھ انتظامیہ کو ان خطوں میں جائداد اور خزانے کے تقسیم کرنے پڑے۔ انتظامیہ نے لداخ اور جموں و کشمیر یو ٹی کے جانور اور پرندے کا انتخاب کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے سنہ 2019 کے آخر میں ہی کاروائی شروع کی گئی تھی۔ گزشتہ روز لداخ کی انتظامیہ نے لداخ یو ٹی کا جانور اور پرندے کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے لداخ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ "لیفٹنینٹ گورنر آر کے متھور نے برفانی چیتے (snow leopard) کو یوٹی کا جانور جبکہ کالی گردن والا بگلا (black-necked crane) کو یوٹی کا پرندہ مقرر کیا ہے۔"

قابل ذکر ہے کہ کالی گردن والا بگلا جموں و کشمیر کا بھی یو ٹی پرندہ تھا اور صرف لداخ میں پایا جاتا ہے۔ برفانی چیتے کو پہلی بار ریاستی جانور کا درجہ حاصل ہوا ہے۔ برفانی چیتا اور کالی گردن والا بگلا دونوں ہی نایاب ہیں اور اس وقت خطرے سے دو چار ہیں۔

محکمہ جنگلات کے ایک افسر کے مطابق "یہ بگلہ 1.35 میٹر اونچا ہوتا ہے اور تقریباً 8 کلو کا ہوتا ہے۔ اس کے سر پر لال رنگ کا تاج ہوتا ہے اور اکثر جوڑوں میں نظر آتا ہے۔ وہیں برفانی چیتا تقریبا 2.4 میٹر لمبا ہوتا ہے اور اس کو گھوسٹ آف ماؤنٹین بھی کہا جاتا ہے۔ اس لداخ کے علاوہ اتراکھنڈ، سکیم اور ہمچلا پردیش کے چند علاقوں میں پایا جاتا ہے۔"

جموں و کشمیر کے نئے یو ٹی جانور اور پرندے کے حوالے سے اگر بات کریں تو ابھی کوئی جانور مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپر ماشی آرٹسٹ نے کپڑے پر سرینگر کا پرانا نقشہ بنا دیا

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وائلڈ لائف آفیشل کا کہنا تھا کہ "جانور تو ہنگول ہی رہے گا اور جہاں تک پرندے کی بات ہے تو اس وقت کشمیر فلائی کیچر (Kashmir flycatcher) پر غور کیا جا رہا ہے۔ ممکن ہے کہ اسی پرندے کو مقرر کیا جائے۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "پرندہ وہ ہونا چاہیے جو یوٹی کا نمائندہ بھی ہو اور ایک یو ٹی کا بنیادی بھی ہو۔ یوٹی کا جانور اور پرندے کو مقرر کرنے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ اُن کو تحفظ اور خصوصی توجہ مل سکے۔ مجھے لگتا ہے کہ فلائی کیچر اس سب پر کھرا اترتا ہے۔"

انہوں نے مذید بتایا کہ "لداخ کو ابھی اپنا یو ٹی درخت اور پھول بھی مقرر کرنا ہے۔ جموں و کشمیر کے پاس چنار بطور یو ٹی درخت اور کمل بطور پھول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.