ETV Bharat / city

تنخواہوں کے لیے احتجاج

اونتی پورہ میں تنخواہوں کی واگزرای کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور تنخواہوں کو فی الفور واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔

تنخواہوں کی واگزاری کے پیش نظر احتجاج
تنخواہوں کی واگزاری کے پیش نظر احتجاج
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 6:06 PM IST

ریاست جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں تنخواہوں کی واگزاری کے لیے احتجاج کے بعد پروسیسنگ پلانٹ پدگام پورہ میں کام کر رہے مزدوروں نے آج تنخواہوں کی واگزرای نہ کرنے پر احتجاج کیا۔

تنخواہوں کی واگزاری کے پیش نظر احتجاج

اپنے مطالبات کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کی دو ماہ کی بند پڑی تنخواہوں کو فی الفور واگزار کیا جائے کیونکہ ان کا اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہوگیا ہے۔

اطلاع کے مطابق پدگام پورہ اور ملنگپورہ میں کام کررہے درجنوں ملازمین نے آج محکمے کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

ان ملازمین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان ملازمین کے ایک ذمہ دار محمد سلطان نے بتایاکہ یہ ملازمین پچھلے دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی واگزای نہ ہونے سے وہ فاقہ کشی کے شکار ہو گیے ہیں۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی واجب الادا رقومات کو واگزار کیا جائے اور ان کی مستقلی کے حوالے سے بھی ایک منصوبہ بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.