بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹاؤن سوپور کے نگلی تارزو علاقے کا کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ کی وائس چیئر پرسن ڈاکٹر حنا بھٹ نے دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مقامی باشندوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ انہوں نے مقامی باشندوں کو یہ تیقین دلایا کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں گے۔
Dr Hina Bhat visits Sopore’s Tarzoo, chairs public grievance camp
میڈیا کےنمائندوں سے بات چیت میں ڈاکٹر حنا بھٹ نے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں لوگوں کو سڑک کی خستہ حالی، پینے کے صاف پانی کی قلت سمیت دیگر مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کے لئے ہم مذکورہ علاقہ کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے اکثر لوگ ماہی گیری کے شعبہ سے وابستہ ہیں اور ان کے بچے بے روزگار ہیں۔
مزید پڑھیں:KVIB VC Interacts with PRI Members: کھادی ولیج وی سی کی پی آر آئی ممبران کے ساتھ میٹنگ
انہوں نے مزید کہا کہ کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ کی جانب سےکافی اسکیمیں چل رہی ہیں، جن سے ان کی بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ مقامی بے روزگار نوجوان کو ملازمت مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مقامی باشندوں کی اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ مذکورہ سرکاری اسکیموں سے انہیں فائدہ ملے گا اور ان کی پریشانیاں دور ہوں گی۔