ETV Bharat / city

Police Station on Private Land: نجی زمین پر قائم پولیس اسٹیشن کو خالی کرنے کی ہدایت - ACHABAL POLICE STATION LAND CASE

جموں و کشمیر اور لداخ ہائی نے پولیس کو ضلع اننت ناگ کے اچھہ پل علاقہ میں نجی زمین پر قائم پولیس اسٹیشن کو فوری طور پر خالی کرنے اور زمین مالک کو سنہ 2003 سے کرایہ اور معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔ Vacate Police Station on Private Land

jkHC directs govt to vacate police station built on private land
نجی زمین پر پولیس اسٹیشن کو خالی کرنے کی ہدایت
author img

By

Published : Jul 23, 2022, 6:59 PM IST

سرینگر: ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نجی زمین پر واقع ایک پولیس اسٹیشن کو خالی کرنے کا حکم دیا جس پر زمین مالک کو کرایہ یا معاوضہ ادا کیے بغیر قبضہ کیا گیا۔ JKHC directs govt to vacate police station built on private land چیف جسٹس پنکج متھل اور جسٹس موکش کھجوریا کاظمی کی بنچ نے کہا کہ ریاست حصول اور معاوضے کی ادائیگی کے بغیر نجی زمین پر قبضہ نہیں کر سکتی اور ایسا کرنا آئین ہند کے دفعہ 300 اے کے تحت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

jkhc-directs-govt-to-vacate-police-station-built-on-private-land
نجی زمین پر پولیس اسٹیشن کو خالی کرنے کی ہدایت
جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں عبدالاحد شیر گیجری کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں درخواست گزار نے کہا کہ ان کی نجی زمین سنہ 2003 سے ریاستی پولیس کے قبضے میں ہے اور اس کا تب سے نہ کوئی کرایہ دیا گیا ہے نہ معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔ عدالت نے 2017 میں دیے گئے ایک حکم میں، ریاست کو ہدایت کی تھی کہ وہ درخواست گزار کو زمین کا کرایہ ادا کرے جیسا کہ ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کے ذریعہ طے کیا گیا تھا اور نجی بات چیت کے بعد مجاز اتھارٹی کے ذریعہ منظور شدہ معاوضہ سال 2003 سے آج تک ادا کرے۔ تاہم عدالتی حکم کے باوجود اور ماضی میں دیے گئے متعدد ہدایات کے باوجود زمین مالک کو کرایہ اور معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

عدالت کا کہنا ہے کہ "ہم جواب دہندگان کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ جائیداد کو فوری طور پر خالی کر دیں اور اس کا خالی قبضہ درخواست گزار کے حوالے کر دیں اور ساتھ ہی سنہ 2003 کے مارچ مہینے کی 16 تاریخ سے آج سے چھ ہفتوں کے اندر اندر طے شدہ شرح کے مطابق کرایہ کی ادائیگی کریں یا مقررہ مدت کے اندر جوابی حلف نامہ داخل کریں۔"

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جواب دہندگان یا تو زمین کے حصول کے لیے کارروائی شروع کر سکتے ہیں یا معاوضہ ادا کر سکتے ہیں جیسا کہ مجاز اتھارٹی نے گفت و شنید پر طے کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.