بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کے ڈگری کالج میں بھارتی فوج اور ڈگری کالج انتظامیہ کی جانب سے نے مشترکہ طور پر ایک پروگرام بعنوان ’’جشن سوپور ’’منعقد کیا گیا۔ سوپور میں اس طرح کا پروگرام کافی عرصہ کے بعد منعقد کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔ Jashn-e- Sopore at Degree college sopore organized by Indian Army
اس پروگام میں ڈگری کالج سوپور،شاہ رسول میموریل ویلکن ایجوکیشن سوپور،آرمی گڈ ول اسکول سوپور،بایز ہائر اسکنڈری اسکول سوپور سمیت متعدد اسکولز کے طلبا نے شرکت کی۔
اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سوپور سجاد پرویز نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ ایس ایس پی سوپور شری شبیر نواب، آرمی کے اعلی افسران، جاوید احمد بٹ، سماجی کارکنوں کے علاوہ کالج کے پرنسپل تقریب کے دوران موجود رہی۔ جشن سوپور تقریب میں طلباء مقامی اداکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں نے مختلف قسم کے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔اس دوران کئی بچوں نے ڈانس اور موسیقی جیسے پروگرام بھی پیش کیے۔
اس دوران مقامی اسکولی بچوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروگرام کافی اہم تھا اور اس سے بچوں کے اندر کافی خوشی اور دلچسپی دیکھی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ ہم انڈین آرمی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس پروگرام کا اہتمام کیا تھا جس سے بچوں کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہر اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں میں ہونا چاہیے تاکہ جو ہنر یہاں کے مقامی نوجوانوں کے اندر چھپا ہے وہ باہر آئے۔
مزید پڑھیں:Cultural Program in Doda: ڈوڈہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے کلچرل پروگرام کا انعقاد