اس شاہرہ کو رامبن کے قریب ڈیگڈول کے مقام پر زمینی تودہ اور بھاری چٹانیں سڑک پر کھسک آنے سے ٹریفک بند کر دیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے تقریبا 3000 مسافر بردار اورمال بردار گاڑیاں سڑک کے دونوں طرف پھنس کر رہ گئی تھیں۔
سڑک کھولنے کے بعد مسافروں نے اتمینان کی سانس لے کر اپنی-اپنی منزلوں کی طرف کوچ کرنا شروع کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر رامبن شوکت اعجاز بٹ، ایس ایس پی رامبن انیتا شرما، ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہاوے رامبن اور جتندر سنگھ جوہر خود شاہ راہ بحالی کے لیے کام کی نگرانی کر رہے تھے۔
ٹریفک پولیس نیشنل ہائیوے رامبن کے مطابق جموں کی طرف سے مسافر گاڑیوں کو وادی کی طرف جانے کی اجازت دے دی ہے۔ راسو بانہال سیکڑ میں درماندہ گاڑیوں کو بھی جموں کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی، تاہم سرینگر اور جموں سے کسی بھی گاڑی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔